کمپنی پروفائل


پاکستان ریفائنری لمیٹڈ ۱۹۶۰ ؁ میں پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی جو کہ کراچی او ر لاہور اسٹاک ایکسچنج میں لسٹڈ ہے معرضِ وجود میں آئ۔ یہ ریفائنری کراچی،پاکستان کی ساحلی پٹی پر واقع ہے۔ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ ایک ہائڈرو سکمنگ ریفائنری ہے جسے درآمدی اور مقامی خام تیل کو پراسس کرکہ ایندھن کی تزویراتی اور مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے۔ ریفائنری میں ۴۷،۰۰۰ بیرل یومیہ خام تیل کو آست پٹرولیم مصنوعات جیسا کہ فرنس آئل، ہائ اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل، جیٹ فیول، اور موٹر گیسولین وغیرہ میں پراسس کرنے کی صلاحیت ہے۔

ریفائنری دو مقامات پر کام کر رہی ہے۔ مرکزی پراسیسنگ کی صلاحیت کورنگی کریک جبکہ خام تیل کی برتھنگ اور محفوظ کرنے کی سہولت کیماڑی پر ہے۔ ابتدائ طور پر ریفائنری کو ایک ملین ٹن خام تیل سالانہ پراسس کرنے کی صلاحیت پر وضع کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے 2.1ملین ٹن سالانہ پر وسیع کردیا گیا۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اپنے قیام کے بعد سے ہی مقامی مارکیٹ اور پاکستانی دفاعی افواج کے لئے پیٹرولئم مصنوعات کا کلیدی صانع اور فراہم کنندہ رہا ہے ا اور ابھی بھی ملک کی توانائ کی ضروریات کو اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت انتہائ لگن سے سرانجام دے رہا ہے۔

کمپنی کی کاروائیوں کا انصرام ریفائنری کی قیادتی ٹیم جو کہ مینجنگ ڈائرکٹر کی سربراہی میں کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کے کمپنی کی تمام پالیسیاں اور تزویرات جیسا کہ بورڈ سے منظور شدہ ہیں، کمپنی کے کھلےپن کی ثقافت، سالمیت، احتساب، اور اصولوں سے وابستگی کو برقرار رکھتے ہوۓ نافذ ہوں۔

کمپنی کی معلومات

ایسوسییٹ انڈر ٹیکنگ کی فہرست