فراہمی


شعبہِ فراہمی دو مقامات سے کام کرتا ہے؛ کورنگی پر ٹینک فارم اور کیماڑی پر تیل کا ذخیرہ خانہ۔

کورنگی سیکشن کیماڑی سے خام تیل وصول کرتا ہے، موافق آمیزش بناتا ہےاور پلانٹ کو پمپ کر دیتا ہے۔ تمام آمیزش اور اضافیات کے دخول کا عمل تیار مصنوعات بنانے کے لئے کورنگی ٹینک فارم پر ہوتا ہے۔ بعد ازاں کیماڑی پر تقسیمی جال کے ذریعے تیار مصنوعات آئل مارکٹنگ کمپنیز کو فراہم کردی جاتی ہے۔ فیول آئل اور جے پی ون کے الیکٹرک اور ایسٹرن جوائنٹ ہائڈرنٹ ڈپاٹ کو فراہم کیا جاتا ہے۔ فیول آئل لوڈنگ گینٹری کا ہموار اور محفوظ عمل اور مقامی خام تیل کو نتھارنے کی سہولت کی دیکھ بھال کورنگی ٹینک فارم کے دیگر بنیادی عملیات میں شامل ہیں۔