سہولیات کی تفصیل


کروڈ یونٹ:

کروڈ یونٹ کی داخلی گنجائش 47،110 بیرل فی یوم ہے۔ابتداہ میں ریفائنری کو آغا جری کروڈ پر وضع کیا گیا تھا جس کی بعد میں تبددیلیاں کر کے اور مکالات کو دور کر کے گنجائش کو 55،000 بیرل فی یوم پر لیجایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ریفائنری کئی اقسام کے کروڈ کی آمیزش کو پراسس کرنے کے قابل ہو گئی۔کروڈ فیڈ اسٹاک کو ڈیسالٹنگ اور ہنٹنگ کے بعد مطلوبہ درجہ حرارت پر کروڈ ڈسٹیلیشن پلانٹ میں داخل کیا جاتا ہے جہاں سے کروڈ لاہٹر کٹ پوائنٹ کا حصہ بطور سنگل اسٹریم اوور ہیڈ پراڈکٹ کے لیا جاتا ہے۔ گیس آئل بطور سائڈ اسٹریم پیدا ہوتی ہےاور ریذیڈیو کو ٹاور کے نچلے حصہ سے نکالا جاتا ہے۔

ڈیسالٹر:

خام تیل میں اکثر زرات پائے جاتے ہیں جیسا کہ پانی، مصنوی نمک، سپیڑڑ سالڈ اور پانی میں گھلنے والی دھاتیں۔ریفائنگ کے پہلے مرحلے میں کروژن، پلگنگ، آلات کی فولنگ کو کم کرنے اور پراسسنگ یونٹ کے کیٹالسٹ کو زہر آلود ہونے سے بچانے کے لۓ ان مادوں کو ڈیسالٹنگ کے ذریعہ ہٹا دیا جاتا ہے۔ ڈیسالٹنگ کے عمل کے دوران برائن پارٹکلز کو اضافی واش واٹر ڈراپلیٹ کے ساتھ اکھٹا کیا جاتا ہے جسے بعد میں کششِ سخل کے زریعہ علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔

ہائڈرو یو نٹ:

مقصد:

سلفر اور دیگر زرات کو ہٹا کر تکمیل شدہ مصنوعات کے تاضوں کو پورا کرنا اور ریفارمنگ یونٹ کے لۓ فیڈ اسٹاک تیار کرنا۔

ہائڈرو یونٹ کی داخلی گنجائش 2450 میٹرک ٹن فی یوم ہے۔ کرڈ یونٹ سے وسیع اقسام کی مصنوعات نکالی جاتی ہیں۔ کئی حالات میں پراپرئیز میں بطور تکمیل شدہ مصنوعات یا مزید عمل سے مشروط فیڈ اسٹاک بری طرح سلفر اور نائٹروجن جیسے اجزاہ سے متاثر ہوتا ہے۔

پاکستان ریفائنری سلفر ہٹانے کے کئی طاقتور طریقوں میں سے ایک طریقہ جسے ہائڈروڈی سلفرائذیشن کے نام سے جانا جاتا ہے کو اپناتا ہے۔ ابتداہ میں اس کی گنجائش 2450 میٹرک فی ٹن یوم تھی جسے بعد میں تبدلی اور مشکلات دور کرنے کے بعد 3000 میٹرک ٹن فی یوم سے بڑھا دیا گیا۔ یہ سلفر نائٹروجن اور دیگر تیل پر مبنی ذرات کو کم کرتا ہے تاکہ مصنوعات اپنی سپیفیگیشن کے مطابق ہوں۔ہائڈرو ٹریٹنگ کے دوران تیل کا ہائڈروجن رچ گیس اسٹریم کی موجودگی میں اونچے دباؤ اور درمیانہ درجہ حرارت میں اسٹیشنری کیٹلسٹ (کو مو پرمبنی)کے ساتھ رابط کرکے ڈی سلفرائز کیا جاتا ہے، تیل میں موجود سلفر کو بطور ہائڈرو سلفائڈ گیس کے فارغ کیا جاتا ہے۔

پلیٹ فارمر یونٹ:

مقصد:

• سٹریٹ رن یافتہ کی اوکنین ریٹنگ کو بہتر بنانا۔

• رہفائنری کے ہائڈرو ٹریٹنگ یونٹس کو ہائٹروجن کی فراہمی۔

پلیٹ فارمز یونٹ کی داخلی گنجائش 500 میٹرک ٹن فی یوم ہے۔کروڈ یونٹ سے حاصل کیا ہوا سٹریٹ رن گیسولین اپنے کم اوکٹین کی وجہ سے موٹر گیسولین کی اسپیسیفیکیشن کو پورا نہیں کر سکتی۔ پلیٹ فارمنگ کے عمل کو کم اوکٹین نمبر کے اسٹریٹ رن نافتہ کو اونچے اوکٹین موٹر فیول بلیڑنگ کے اجزاہ میں ترقی دینے کے لےاستعمال کیا جاتا ہے بزریعہ مخصوص کروپ کے کیمیکل کے ردِعمل کو مخصوص طریقے سے بڑھاوہ دیکر۔

پاکستان ریفائنری کا فکسیڈ بیڈ سیمی ریجینیریشن پلیٹ فارمیگ یونٹ ایک عمل ہے جسے یو-او-پی نے وضع کیا ہے۔ اور نئے سرے سے تبدیلی کے بعد یونٹ کی گنجائش 280 میٹرک ٹن فی یوم سے بڑھا کر 500 میٹرک ٹن فی یوم ہو گئی ہے۔ نافتا فیڈ کو ری سرکیولیٹ ہائڈروجن رچ گیس کے ساتھ تین ریفارمری ایکٹرز میں ملایا جاتا ہے۔ جہان ہائی مٹیلک کیٹالسٹ کا چیدہ عمل ترقی دیا جاتا ہے کم اوکٹین فیڈ کو ہائی اوکٹین ایفارمینٹ میں جو کیسولین بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ پلیٹفارمیگ کے عمل سے بننے والی ہائڈروجن گیس کو ہائڈرو ٹریٹنگ یونٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کیٹالسٹ کو (ایس آئی ٹی یو)میں دوبارہ جینیریٹ کیا جاتا ہے بذریعہ ان آلات کے جنکو مدت معیاد پوری ہونے پر تنصیب کیا جاتا ہے۔

خارجی پانی سے برتاؤ کا یونٹ:

یونٹ کی گنجائش 35 مرکب فی گھنٹا ہے۔ خارجی پانی سے برتاؤکا پلانٹ ایک مشترکہ سائکو، کیمیکل اور ایروبک بائولاجک ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ہے جسے ریفائنری کی حدود سے نکلنے سے پہلے عملیات سے ہونے والے اخراج کے ساتھ برتاؤ کرنا ہے۔گندے پانی کے ذرائع میں ڈیسالٹنگ یونٹ، سپینٹ کاسٹک سیلیوشن، ایل پی جی سوئٹننگ یونٹ، سروس کا پانی جو کاسٹک سیلیوشن میں استعمال ہوتا ہے۔آر-او-پلانٹ، کروڈ ٹینک سے پانی کا اخراج، بوائلر کا بلا ڈاؤن شامل ہے۔گندے پانی میں عمومََ تیل اور گریس، محلول شدہ مواد،سسپینڈڈ سالڈ، فینول، امونیا، سلفیڈ، کوڈ،بوڈ اور دیگر انچائے مرکبات۔

تمام خارجی پانی کو پہلے اے پی آئی سیپیریڈ میں لیجایا جاتا ہے۔جہاں اجذاہ تیل اور گیس کو پکڑ کر سٹوریج ٹینک میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ خارجی پانی پھر ایک ہولڈنگ بیسن سے گزرتا ہے۔جہاں ذیادہ سے ذیادہ تیل اور گریس کے اجذاہ پکڑ لیےجاتے ہیں۔ہولڈنگ بیسن سے اخراج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں چلا جاتا ہے۔

ایل پی جی ریکوری یونٹ: اس یونٹ کا مقصد فیل گیس سے بھاری ترین سی3/سی4 کے اجزاہ کو کشید کرنا بزریعہ مٹی کے تیل میں جذب ہو کر اور اسکے بعد ٹریٹمنٹ کالمز سے گزاراجاتا ہے تاکہ ایچ ٹو ایس مر کی پٹینس کو ہٹایا جا سکے۔