دیکھ بھال


شعبہ دیکھ بھال ریفاہنری کی ریڑہ کی ہڈی ہےاور پلانٹ کا ذیادہ سے ذیادہ اپ ٹایم کم سے کم دیکھ بھال کی لاگت کے ساتھ پلانٹ کے ذیادہ اعتبار کو یقینی بنانا اس کی ذمہ داری ہے۔یہ شعبہ روز مرہ کے انسدادی، پیشخبری، پیش قومی اور دیکھ بھال کے عملیات کی تکمیل کا خیال رکھتا ہے اور پلانٹ اور اس سے ملحقہ سہولیات کی تعمیر کے چھوٹے منصوبوں پر بھی کام کرتا ہے۔دیکھ بھال کے شعبے میں مندرجہ ذیل حصے آتے ہیں۔

گردشی آلات کا حصہ:

یہ حصہ تمام گردشی آلات مثلاَ پمپس، کمپریسرذ،ٹرباءنز،ڈیزل انجن، مکسرذ، موبائل آلات اور کرینز کی مرمت اور صفائی کرتا ہے۔ یہ حصہ کمپیوٹر سافٹوئر کے ذریعے تمام گردشی آلات کی حالت پر نظر رکھتا ہے۔

اسٹیشنری آلات کا حصہ:

یہ حصہ تمام ساکن آلات مثلاَبوائلرذ، فرنس، ہیٹ چیمبرذ، ایئرکولرذ، پائپ لائنز، والذ، ویسلز، ریٹکٹرز اور ٹاورذ کی مرمت اور تجدید کرتا ہے۔

برقی حصہ:

یہ تمام برقی آلات (ایچ ٹی) اور (ایل ٹی) برقی موٹرز، ٹرانسفارمرذ،سوئچ گیئرذ،جینیریٹرذ، وی ڈی ایف، یو پی ایس، فائر الارم سسٹم، سموک دیڈکشن سسٹم کی دیکھ بھال کرتاہے۔یہ روشنی کے بندوبست اور ایرکنڈیشنگ کی بھی دکھ بھال کرتا ہے۔

شہری حصہ:

یہ روڈ، عمارتوں اور بنیادوں، انسولیشن، پائپ لائنز کی ریپیئرنگ اور کوتنگ، رنگ روغن، معماری کے کام،دشوار کام، لکڑی کا کام، پلمبرنگ،کھدائی،سینڈ بلاسٹنگ اور مچانوںکی تعمیر کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

منصوبہ بندی:

یہ جدید کمپیوٹر سوفٹ وئر کے ذریعے چھوٹے منصوبوں کی تکمیل تفصیلی منصوبہ بندی اور نظررکھنے کا ذمہ دار ہے۔ یہ حصہ دیکھ بھال کے شعبے کے سرمایہ جاتی اور عملی تخمینوں کی تیاری دیکھ بھال کا زمہ دار بھی ہے۔

تعمیرات:

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 61 اسٹیل کے ذخیرے کے ٹینکس ہیں جو کہ اونچائی میں10 فٹ سے 48 فٹ تک اور گولائی میں 10 فٹ سے 160 فٹ تک ہیں۔نئے اسٹوریج کی تعمیر پرانے ٹیکنس کی مرمت اور دیکھ بھال اس تعمیر کے حصے میں آتی ہے۔ یہ شعبہ جائے مقام سے ہٹ کے بنیادی ڈھانچوںکی تعمیر جیسا کہ ٹرانسپورٹ پائپ لائن، موجودہ خام تیل اور اشیاہ کی ٹرانسپورٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کو بھی دیکھا ہے۔